صوبوں میں طرز حکمرانی کا معیار بہتر ہوا، پنجاب، خیبر پی کے سرفہرست: پلڈاٹ رپورٹ

لاہور (خصوصی رپورٹر) پلڈاٹ نے صوبائی سکور کارڈ برائے معیار طرز حکمرانی 2014-15 کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ پلڈاٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبوں میں طرز حکمرانی کے میعار میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ پنجاب اور خیبر پی کے حکومتوں نے 2013 کے بعد دوسرے سال میں معیار طرز حکمرانی میںکارکردگی کے حوالے سے 68 فیصد یکساں سکور حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک خوش آئند امر ہے۔ پنجاب اور خیبر پی کے کی دونوں حکومتوں نے جائزے کے 25 پیرامیٹرز میں 50 فیصد مثبت سکور حاصل کیا۔ جبکہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے 20 پیرامیٹرز میں 50فیصد سے زیادہ مثبت سکور حاصل کیا ہے تاہم چار پیرامیٹرز میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی جبکہ ایک پر برابر چلتی رہی ہے۔ خیبر پی کے میں ماحولیاتی پائیداری کے پیرامیٹرز میں 82فیصد سکور لیکر دوسروں پر سبقت لی جبکہ پنجاب نے غربت کے خاتمے کے پیرامیٹر میں 80.4 فیصد مثبت سکور لیکر دوسرے صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ صنفی امتیاز کے پیرامیٹر میں خیبر پی کے 51 جبکہ پنجاب کا سکور 52.9 رہا۔ پلڈاٹ کے جائزہ کے مطابق سندھ حکومت 59فیصد سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ بلوچستان حکومت 58 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ بلوچستان حکومت نے اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کے پیرامیٹرمیں 77.7 فیصد حاصل کی ہے کیونکہ صوبے نے دیگر صوبوں کی نسبت سب سے پہلے انتخابات کا انعقاد کرتے ہوئے ضلعی حکومتوں کا قیام عمل میںلایا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے پیرامیٹر میں بلوچستان کی کارکردگی 41.3 فیصد کے ساتھ کم ترین رہی جس میں سندھ حکومت نے 78.3 فیصد سکور حاصل کیا ہے۔ سندھ حکومت کی صنفی امتیاز کے حوالے سے کارکردگی سب سے کم رہی۔ پنجاب حکومت نے شفاف، موثر اور اکنامک پبلک پروکیورمنٹ کے پیرامیٹر میں 84.8 فیصد مثبت سکور لیکر دوسروں پر سبقت لی ہے۔ پلڈاٹ کی جانب سے 2013ء سے لیکر اہم پیرامیٹرز میںصوبائی حکومتوںکی کارکردگی کا ایک مجموعی جائزہ پیش کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...