سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ وقار یونس، کپتان آفریدی کو ہٹایا جائے، کمیٹی کی سفارشات

لاہور(چودھری اشرف) ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر بنائی جانے والی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لیں جس میں پوری سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ وقار یونس اور قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کو عہدوں سے ہٹانے جبکہ ذمہ داران کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور جرمانے کی سفارشات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں کوئی بھی حتمی فیصلہ لینے کا اختیار چیئرمین پی سی بی شہریار خان کرینگے۔ کمیٹی جس کے سربراہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ ممبران میں چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم ہیں جبکہ کمیٹی کے دیگر دو افراد جن میں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور سابق کپتان یونس خان اپنی مصروفیت کے باعث کمیٹی کے کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ کمیٹی کے ارکان نے گذشتہ دو روز میں سلیکشن کمیٹی کے تمام ارکان چیف سلیکٹر ہارون رشید، ممبران میں اظہر خان، ٹیم مینجر انتخاب عالم، ہیڈ کوچ وقار یونس، سابق کپتان محمد یوسف، سابق ٹیسٹ کرکٹرز جلال الدین، عامر نذیر سے طویل ملاقاتیں کیں اور ان سے شکست کے اسباب اور مستقبل کے حوالے سے تجاویز حاصل کیں۔ شاہد خان آفریدی اپنی بیٹی کی بیماری کی وجہ سے کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہو سکے تھے، فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی کے ارکان نے 45 منٹ کی ٹیلی فونک ٹاک میں ان کا موقف حاصل کیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی نے ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص ترین کارکردگی اور شکستوں کا ملبہ سلیکشن کمیٹی پر ڈال دیا ہے اور بنیاد یہ بتائی گئی ہے کہ سلیکشن کمیٹی اپنے دو سالہ دور میں پاکستان ٹیم کو وونگ کمبی نیشن میں ڈھالنے میں ناکام رہی ہے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس جن کے بارے میں کمیٹی نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ وقار یونس کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ شاہد خان آفریدی کے متعلق کمیٹی نے کہا ہے کہ ان میں قیادت کا شدید فقدان رہا ہے۔ ٹیم مینجر انتخاب عالم کے بارے میں کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران منیجر انتخاب عالم کی ناقص ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ میں دوریاں بڑھی ہیں۔ سفارشات پاکستان کرکٹ بورڈ کے رواں ماہ ہونے والے گورننگ بورڈ اجلاس میں بھی پیش کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...