’’حیرت ہے بڑے مجرم آزاد ہیں‘‘ سپریم کورٹ: ہزار روپے کا دھنیا چھیننے کے ملزم کی رہائی کا حکم

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے ساہیوال میں ایک ہزار روپے کا دھنیا چھیننے والے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم افضل خرم ایک سال سے جیل میں تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا یہ کس طرح کی بات ہے کہ ایک ہزار روپے کا ملزم ابھی تک جیل میں ہے یہ مقام حیرت ہے۔ بڑے بڑے جرم کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں مگر ان پر کو ئی ہاتھ ڈالنے والا نہیں۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ملزم کے جانب سے صدیق خان پیش ہوئے اور ان کی معاونت عمران بلوچ ایڈووکیٹ نے کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کیخلاف صرف ایک ہزار روپے کا دھنیا چھیننے کا الزام ہے اور ساتھ یہ الزام بھی تھا کہ اس کے پاس پستول اور رائفل بھی تھی پولیس یہ سب ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے اور ہائی کورٹ نے اس کی ضمانت منظور نہیں کی اس پر عدالت نے حیرت کا اظہار کیا اور بعدازاں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر دی نیشن