پاکستان اور افغانستان میں جاری غیر اعلانیہ جنگ ختم کرنا ہو گی: اشرف غنی

کابل (بی بی سی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان سے غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے جسے ختم کرنا ہو گا۔ بی بی سی کی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں افغان صدر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے بات چیت کر رہے ہیں اور ہم نے مسائل کی شناخت کر دی ہے۔ اس سوال پر کیا پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، صدر اشرف غنی نے کہا کہ ’گذشتہ برس کئے گئے پاکستان کے دورے کے وقت سے میں کہہ رہا ہوں کہ ہمارے درمیان ایک غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے، ایک غیر اعلانیہ عداوت ہے اور ہمیں اس کو ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’چار رکنی مذاکراتی عمل کے تحت ہم نے تحریری معاہدوں تک تو کافی پیش رفت کی ہے لیکن اب دیکھنا ہے یہ کہ ان معاہدوں کی پاسداری ہوتی ہے یا پھر جیسا کہ آپ کہہ رہی ہیں، ایک ڈبل گیم کھیلی جا رہی ہے۔ افغانستان کے حالت جنگ میں ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ’یہ ملک علاقائی اور عالمی جنگ کے لئے پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ ہم حالتِ جنگ میں ہیں تاہم یہ خانہ جنگی نہیں ہے، افغانوں کے مابین جنگ علاقائی اور عالمی جنگ کا بہت ہی چھوٹا سا حصہ ہے۔ افغانستان میں القاعدہ اور خود کو دولتِ اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ ’القاعدہ بہت حد تک مخفی ہو گئی ہے لیکن اب بھی پوری طرح قائم ہے۔ دولت ِ اسلامیہ خبروں کی شہ سرخیاں سمیٹ رہی ہے لیکن ہمیں القاعدہ پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی وگرنہ خدا نخواستہ ہمیں ایک اور حیرت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے دونوں کو ملکر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے دئیے گئے ایک استقبالیہ میں بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک مذہب‘ جغرافیہ‘ ثقافت کے رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں‘ دونوں ملکوں کو باہمی مفاد میں اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہئے۔ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کے عوام اور حکومت کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔ افغان وزیر خارجہ نے لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکہ کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے اتلاف پر اظہار افسوس کیا۔ افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں ہمہ جہت اور متحرک تعلقات کو مزید وسعت دینی چاہئے۔ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے اور اس کا پاکستان کے استحکام سے گہرا تعلق ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...