لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )سکیورٹی خدشات کے باعث افغانستان اورکینیا کی کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا، آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلزکلارک کا دورہ بھی موخرکردیا گیا۔ سکیورٹی خدشات کے باعث گزشتہ سات سال سے ملک کے میدان ویران پڑے ہیں، کوئی غیرملکی ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیارنہیں۔افغان ٹیم کواپریل میں پاکستان آنا تھا۔ پی سی بی حکام نے سکیورٹی خدشات پرٹیم کوآنے سے منع کردیا۔ مئی میں کینیا کی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورہ پاکستان کوبھی فی الحال موخرکردیا گیا ہے۔آئی سی سی ٹاسک ٹیم کے سربراہ جائلزکلارک کا دورہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ کلارک کوورلڈ الیون کے دورے سے قبل سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آنا تھا۔
سکیورٹی مسائل افغانستان کینیا کی کر کٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان ملتوی
Apr 01, 2016