لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص ترین کارکردگی پر پرامن مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر فوری طور پر ایڈہاک لگا کر اہل اور قابل اعتماد افراد کو تعینات کیا جائے تاکہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ بحال ہو سکے۔ مظاہرہ میں ستر سے زائد افراد شامل تھے جنہوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ فوری میں تعینات افراد کو فوری ہٹا دیا جائے۔
سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ کا قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پرامن مظاہرہ
Apr 01, 2016