لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)ا ڈی سی او لاہور انٹرنیشنل سکواش کپ تین دن کے سوگ کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔ بوائز اور گرلز کے کوارٹرفائنلز اور سیمی فائنلز مقابلے مکمل ہوگئے۔ بوائز پہلے سیمی فائنل میں فرحان زمان نے اسرار احمد کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں طیب اسلم نے محمد عاصم خان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ گرلز کے پہلے سیمی فائنل میں رفعت خان نے صائمہ شوکت کو جبکہ ثمر انجم نے مصدق اشرف کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ بوائز کوارٹرفائنلز میں فرحان زمان نے بلال خان کو 8-11، اسرار احمد نے محمد نعیم کو ، محمد عاصم خان نے مہران جاوید کو، طیب اسلم نے عباس شوکت کو ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ گرلز کوارٹرفائنلز میں رفعت خان نے سعدیہ گل کو، صائمہ شوکت نے آمنہ لطیف کو ، مقدس اشرف نے زویا خالد کو جبکہ ثمر انجم کے خلاف حبیبہ خان دو سیٹ کھیل کر زخمی ہو کر میچ سے دستبردار ہوگئیں۔