لاہور (پ ر) کشمیری مہاجرین کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ بنانے اور بوگس ووٹوں کا اندراج کرنے والے آئندہ الیکشن میں اپنی شکست دیکھ کر دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ویلی ٹو حلقہ لاہور این اے 37 سے نامزد امیدوار غلام عباس مہر نے کشمیری مہاجرین کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ الیکشن جیتنے کے باوجود پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور پی ٹی آئی نے موجود امیدوار نے کشمیری مہاجرین کا ایک مسئلہ بھی حل نہیں کرایا۔
بوگس ووٹوں کا اندراج کرنیوالوں نے آزاد کشمیر کے الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا: غلام عباس مہر
Apr 01, 2016