اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )جمعیت علماءاسلام (ف)اسلام آبادنے فیصلہ کیاہے کہ جمعیت علماءاسلام کے زیراہتمام سات اپریل سے اضاخیل نوشہرہ میں ہونے والے صدسالہ اجتماع میں بھرپوطریقے سے شرکت کریں گے صدسالہ اجتماع میں اسلام آبادسے سینکڑوں گاڑیاں روانہ ہوں گی صدسالہ اجتماع اسلامی انقلاب کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا چاراپریل کو اسلام آبادمیں عالمی اجتماع کے حوالے سے ریلی نکالی جائے گی جمعیت علماءاسلام ضلع اسلام آبادکی مجلس شوری ،عمومی ،مجلس عاملہ اوراسلام آبادکے خطباءومدارس کے مہتممین کااجلاس جامع مسجدحنیفہ فائربریگیڈمیں منعقدہوااجلاس میں شیخ الحدیث مولاناعبدالرﺅف امیرجمعیت علماءاسلام اسلام آباد،سیکرٹری جنرل مفتی عبداللہ ،سینئرنائب امیرقاری سہیل احمدعباسی ،مفتی فاروق ،مولاناعبدالحلیم قاسمی ،مولاناسعیدالرحمن توحیدی،مولاناسلیم اللہ خان ،مولانالیاقت علی ترابی ،قاری عبدالکریم ،قاری ہارون الرشید،مولاناعبدالحمیدصابری ،مولاناحبیب الرحمن ،مولاناحمداللہ ،مفتی محمدیوسف ،قاری بدیع الدین ،عبدالظاہرکاکڑ،نورمحمدشاہ ،مولانافیصل محمود قاسمی ،قاری ہلال ،قاری محمدزبیرودیگرنے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیاکہ جمعیت علماءاسلام کے زیراہتمام سات اپریل سے اضاخیل میں شروع ہونے والے صدسالہ اجتماع میں بھرپورطریقے سے شرکت کی جائیں گی۔
جمعیت علماءاسلام کاصدسالہ اجتماع 7 اپریل کو اضاخیل میں ہوگا
Apr 01, 2017