راولپنڈی (نےوز رپورٹر )یونیسف کی طرف سے جاری پاکستان اپروچ ٹو ٹو ٹل سینی ٹیشن پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ راولپنڈی کی طرف سے یونین کونسل چونترہ کے گاوں ”ہون “کو کھلے میں انسانی فضلے سے پاک قرار دے دیا گیا۔اس سلسلے میںاو ڈی ایف سرٹیفیکیٹ جمعتہ المبارک کو موضع ہون میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں چیئرمین ویلج کمیٹی ہون راجہ ا متیاز احمد کو ہون گاوں میں مثالی صحت و صفائی پر دیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر ساوتھ ایشیاءیونیسف جین گولف تھیں جنہوں نے پاکستان میں یونیسف کی ڈپٹی ریپریذنٹیٹو کرس ماونڈیٹ چیف واش یونیسف پاکستان کٹکا گویول،واش سپیشلسٹ یونیسف پنجاب صباحت امبرین ،یونیسف واش آفیسرملیحہ سجاد نقوی، سپرنٹینڈنگ انجینئرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ غلام قاسم خان نیازی، ڈائریکٹر تعلقات عامہ و ممبر ڈسٹرکٹ واش کمیٹی راولپنڈی حامد جاوید اعوان ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ طارق محمود گیلن ، کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آفیسر احسان اللہ کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور گھروں میں نئے تعمیر کئے جانے والے بیت الخلاءاور صفائی ستھرائی کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سوشل موبلائزرز شازیہ پروین، حلیمہ جاوید ، ذوبیا ریاض، ناصر اتفاق ، محمد عظیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر عظمی حیات ، چیئرمین ولیج واش کمیٹی راجہ امتیاز علی، معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ جین گولف نے پروگرام میں سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی بھرپور شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون اور شعوری آگاہی سے ہم پاکستان کے ان دیہات کو گھروں میں لیٹرین تعمیر کرکے مثالی دیہات بنا سکتے ہیں جہاں رفاع حاجت کے لئے کھلے علاقوں کا رخ کیا جاتا ہے جس سے علاقے میں تعفن اور آلودگی پھیلتی ہے اور صحت و صفائی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے علاقے کے عوام کے ساتھ ساتھ مقامی گرلز تعلیمی ادارے میں کے طلباءو طالبات کی صفائی کے امور میں دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اجتماعی پر اس مقصد کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ۔ قاسم خان نیازی نے کہا کہ راولپنڈی کے ساتھ ساتھ پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ طارق محمود گیلن نے کہا کہ کھلے میں پاخانے کے رجحان کے خاتمے کا مقصد دیہی علاقوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانا ہے جس کے لئے زور و شور کے ساتھ سرگرمیاں جاری ہیں اور اب تک راولپنڈی ضلع کے 60 دیہات کے تمام گھروں میں ٹوائلٹ تعمیر کئے جا چکے ہیں اور جون2017 ءتک راولپنڈی کے ایک سو دیہات کے تمام گھروں میں بیت الخلاءتعمیر کئے جانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ امتیاز علی نے یونیسف اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کی کاوشوں کو سراہا جن کے تعاون سے موضع ہون کے ہر گھر میں بیت الخلاءتعمیر ہو گیا ہے اور علاقے میں صحت و صفائی کا معیار بہتر بنایا گیا ہے۔ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آفیسر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی احسان اللہ نے اس موقع پر کہاکہ پےٹس پروگرام کے تحت عوام میں شعوری بیدار ی پیدا کی جا رہی ہے اور ان کی شرکت سے دیہی علاقوں میں صفائی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ قبل ازیں یونیسف کے نمائندوں کی ہون آمد پر ان پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ واش پروگرام کے نمائندوں نے ہون کے مقامی گرلز تعلیمی ادارے کا بھی دورہ کیا جہاں واش کلب کے ممبران طلباءو طالبات نے صفائی کی اہمیت اور لوگوںمیں شعوری بیداری کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ تقریب سے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ٹیم ممبران واش آفس کا دورہ بھی کیا ۔