کارکنوں کو راضی کرنے کےلئے ملک ظہیر ارشد اور زمرد خان کوخصوصی ٹاسک دے دےا گےا

Apr 01, 2017

راولپنڈی (نیوز رپور ٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قےادت نے راولپنڈی شہر و کینٹ میں موجود تمام ناراض کارکنان کو راضی کرنے کی غرض سے خصوصی ٹاسک پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کینٹ کے صدر ملک ظہیر ارشد اور رہنماءپاکستان پیپلزپارٹی سا بق ایم این اے زمرد خان کو دے دےا ہے،ذرائعکے مطابق لاہور میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کےا گےا ہے کہ انتخابی مہم کا پہلا جلسہ راولپنڈی شہر کے لےاقت باغ پارک میں کےا جائے گا جسے ہر حال میں کامےاب بناےا جائے،ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سٹی صدر بابو ادریس،اور رابطہ سیکرٹری بابر جاویدبٹ کو بھی تحریک انصاف سے واپس پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کا ٹاسک بھی دےا گےا ہے ۔ واضح رہے کہ بابو ادریس 42سال تک پیپلز پارٹی میں شامل رہے ہیں اور سات سال تک وہ مسلسل راولپنڈی سٹی کے صدر رہ چکے ہیں انکا شمار بی بی شہید کے اہم ساتھوں میں کےا جاتا ہے ، 2013، کے قومی الیکشن میں pp9کینٹ سے انہوں نے ایم پی اے کی سیٹ کے لئے ٹکٹ اپلائی کےا تھا تاہم سابق صدر آصف علی زرداری کی پالیسیوں سے اختلافات اور ٹکٹ کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر حال ہی میں ہونے والے بلدےاتی الیکشن کے دوران انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختےار کر لی تھی بابر جاوید بٹ بھی بابو ادریس کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں اور اس وقت وہ بھی تحریک انصاف میں شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کی جانے والی تنظیم سازی کے دوران بھی ایسی اہم شخصیات کو کوئی اہم ذمہ داری نہےں دی گئی ،جسے انکی واپسی ممکن ہے اس سلسلہ میں جب بابو ادریس سے رابطہ کےا گےا تو انکا کہنا تھا کہ اس میں کائی شک نہیں کہ میں نے جوانی پیپلز پارٹی کے نام کی ہے اور میرے ساتھ بہت سے میرے اور وہ قریبی ساتھی تھے مجھے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے محبت ہے اور اب میرا جینا مرنا تحریک انصاف ہی کے ساتھ ہے تاہم پیپلز پارٹی کے اہم رہنماﺅں نے مجھ سے رابطہ ضرور کےا ہے اس سلسلہ میں جب پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کینٹ کے صدر ملک ظہیر ارشد سے رابطہ کےا گےا تو انکا کہنا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تمام ناراض کاکن واپس پیپلز پارٹی کا حسہ ہو ں وہ ہمارا اثاثہ ہیں اور انہیں پارٹی کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی ہے 

مزیدخبریں