گرین شرٹس سریز جیتنے کیلئے پُرعزم کالی آندھی شاداب کی گھومتی گیندوں سے پریشان

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی کل پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا ، اہم میچ میں کامیابی پاکستان کو مختصر فارمیٹ کی سیریز میں فیصلہ کن برتری دلوا دے گی۔ مقابلہ میزبان ٹیم کیلئے فائنل کی حیثیت کر گیا ، جیت کی صورت میں کم بیک کا موقع ملے جائے گا جبکہ ناکامی ہوئی تو سیریز سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ سرفراز الیون تیسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری کیلئے پرعزم ہے ، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کیمطابق رات ساڑھے نو بجے ان ایکشن ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کے کوچ سٹورٹ لا ءنے کہا ہے کہ بلے بازوں نے شادا ب خان کو وکٹیں تحفہ میں پیش کی ہیں ۔بلے بازوں کا آسان آﺅٹ ہونا مایوس کن ہے ۔ہم نے ہر کھلاڑی کیخلاف پلان تیار کیا ہے ۔ہمیں مقابلہ کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی بنانا ہوگی ۔شاداب نے اچھی باﺅلنگ کرائی مگر کچھ وکٹیں تحفہ میں پیش کی گئی ہیں۔کھلاڑیوں کو سوچ سمجھ کر میدان میں کھیلنا ہوگا ۔آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا کہ میں شادا ب کی تعریف کرونگا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔ہم ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیل رہے ہیں جو عالمی چیمپئن ہے ۔حریف ٹیم میں اچھے کھلاڑی ہیں جو باﺅنڈریز آسانی سے لگا سکتے ہیں مگر ہم اپنا کام کر رہے ہیں ۔ ہم جذبات سے ہٹ کر کھیل رہے ہیں ۔ دو میچ جیت کر حریف ٹیم کو آسان نہیں لیں گے ۔ہمار ا ٹیلنٹ جھلک دکھا رہا ہے ۔ اس جھلک کو لمبے عرصے تک برقرار رکھنا ہی اصل کام ہے ۔گزشتہ چند گیمز میں ہاماری باﺅلنگ بہت اچھی رہی ہے ۔کسی نے کسی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔فیلڈنگ میں کچھ خامیاں ہیں مگر ان پر بھی قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...