مکرمی! جوں جوں جمہوریت کا قافلہ منزل مراد کی جانب بڑھ رہا ہے سیاسی ماحول میں تلخیاں گھلنے کا اندیشہ قوی ہوتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ن لیگ کےخلاف تہیہ طوفان کئے ہوئے ہیں فرماتے ہیں کہ مفاہمت کا دور لد چکا اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائےگا‘ کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہوں نے جارحانہ اننگز کھیلنے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری جانب پورے سندھ میں غربت، قحط سالی و پانی کی کمیابی اور جابجا گندگی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اس عالم میں زرداری صاحب کا پنجاب کو فتح کرنا یا پھر 2018ءکے انتخابات کو جیتنا مشن ایمپوسیبل میں دکھائی دیتا ہے۔ پنجاب میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے سے پہلے زرداری صاحب کےلئے ضروری ہو گا کہ وہ اپنی راجدھانی یعنی سندھ میں تو کارخیر کا آغاز کر لیں۔(کامران نعیم صدیقی لاہور )