تحقیقات‘ استغاثہ کے نظام میں بہتری نہ ہونے پر چیف جسٹس کا نوٹس‘ وفاقی‘ صوبائی پراسیکیوٹر جنرلز کو نوٹس جاری

اسلام آباد (آن لائن ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحقیقات اور استغاثہ کے نظام میں بہتری نہ ہونے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیف جسٹس نے تمام صوبائی اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرلز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں اور ان سے تحقیقات اور استغاثہ کے نظام میں بہتری نہ ہونے کے معاملہ پر جواب طلب کر لیا ہے ۔ یا درہے سپریم کورٹ میں فوجداری مقدمات کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی استغاثہ کی کاررکردگی پر سوالات اٹھا چکے ہیں اور متعدد مقدمات میں انہوں نے قرار دیا ہے کمزور استغاثہ کے باعث ملزمان بری ہو جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...