بھارت کا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور حریت قائدین سے بات چیت پر سنجیدگی سے غور

نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے بالآخر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور حریت قائدین سے بات چیت پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پانچ دہائیوں سے پڑے مسائل کو راتوں رات حل نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں امن کو بحال کرنے ، اعتماد کی فضاء پیدا کرنے اور دوریوں کو مٹانے ، سیاسی اور اقتصادی طور پر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پالیسی سازوں سے صلاح مشورہ بھی شروع کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پاکستان اور حریت قیادت کے ساتھ بات چیت کرنے پر بھی سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جا رہا ہے ۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہند نے پارلیمانی میٹنگ کے دوران ریاست جموں و کشمیر بارے وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر جیسی حساس ریاست میں امن کو بحال کرنے کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے اور ریاست کے لوگوں میں پھر سے اعتماد بحال کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ریاست میں اعتماد کی فضا کو بحال کرنے ، امن قائم کرنے ، نئی دہلی اور کشمیر کے مابین دوریوں کو کم کرنے کے سلسلے میں پالیسی سازوں کے ساتھ مشورہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن