لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی شہبازشریف سے سینٹ فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولیشن کے وفد نے چیئرمین سینیٹر میر کبیر احمد شاہی کی قیادت میں ملاقات کی اور سینیٹرز کے وفد نے پنجاب میںہونے والے شاندار ترقیاتی کام پر شہبازشریف کی تعریف کی اور ان کے اقدامات کو قابل تقلید قرار دیا۔ سینیٹر کبیر احمد شاہی نے کہاکہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر انداز میں کام کیا ہے۔ سینیٹر کرنل (ر) سید طاہرحسین مشہدی نے کہا کہ پنجاب میں شاندار کام کا کریڈ ٹ وزیراعلی شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت کو جاتا ہے۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہاکہ تعلیم کے میدان میں پنجاب حکومت کی پیشرفت سے بہت متاثر ہوں۔ سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لئے حقیقی معنوں میں شاندار کام کیاہے۔ سینیٹر سردار اعظم خان موسی خیل نے کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف نے 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے بڑے اچھے انداز میں پیشرفت کی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے وفد سے گفتگو میں کہاکہ پاکستان ہم سب کا ہے ہمیں ایک دوسرے کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہےے۔ پاکستان اسی وقت ترقی کرے گا جب چاروں صوبے ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔ پنجاب حکومت نے تعلیم اور صحت کے میدان میں بعض انقلابی نوعیت کی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ پنجاب کے ہرتعلیمی پروگرام میں دیگر صوبوں کے طلبا وطالبات کوشامل کیا گیاہے -بلوچستان کے طلبا وطالبات کا کوٹہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بڑھایا گیاہے اور ہمارا یہ اقدام قومی یکجہتی او ربھائی چارے کو فروغ دے رہاہے -لسانی بنیادوں پر تفریق پیداکرنے کی کوشش کرنے والے ملک سے ناانصافی اور دشمنی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا ہے اور ہمیں سب کو ملکر اسے آگے لے کر جانا ہے۔ شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور، سکیورٹی معاملات اور آپریشن ردالفساد پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر لاہور نے دہشت گردوں اور ان کے معاونت کاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت جاری کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور آپریشن ردالفساد کے تحت فسادیوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔ شہبازشریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے اور قوم کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی بدولت پاکستان یہ جنگ جیت رہا ہے۔عظیم اور لازوال قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن بحال ہو رہا ہے۔ دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مائنڈسیٹ کو بھی پوری قوت سے کچلنا ہے۔ محب وطن اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک صفحے پر ہے۔ پاک افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ آپریشن ردالفساد سے وطن عزیز سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا اور پائیدار امن قائم ہوگا۔ قائد اعظم کے پاکستان میں آگ اور خون کا کھیل بند کراکے دم لیں گے اور اس کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عبرتناک انجام سے نہیں بچ پائیں گے۔ دشمن ناپاک سازش کر رہا ہے، اسے اجتماعی کاوشوں سے ناکام بنائیں گے۔ شہباز شریف سے پرنس آف وےلز، برطانےہ کے سےنئر مشےر محمد امرسی نے ملاقات کی ۔پرنس آف وےلز کے سےنئر مشےرنے تعلےم ،صحت اوردےگر سماجی شعبوں کی بہتری کےلئے جامع اصلاحات پروزےراعلیٰ شہبازشرےف کی غےر معمولی کارکردگی کی تعرےف کی۔ سےنےٹر عطاءالرحمن سے ملاقات میں وزےراعلیٰ نے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں حکومتی پالےسےوں کے باعث معےشت مےں نماےاں بہتری آئی ہے اورملک مےں سرماےہ کاری کے فروغ اورمعاشی سرگرمےوں کے بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پےدا ہوئے ہےں ۔ پنجاب مےں جدےد انفراسٹرکچر نے سرماےہ کاری کے مواقع بڑھائے ہےں۔ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت عوام سے کےے گئے وعدے پورے کر رہی ہے۔ ترقی کے مخالفےن کی رکاوٹوں کے باوجودملک کی ترقی کا سفر تےزی سے جاری ہے۔ کبھی دھرنے ،کبھی لاک ڈاو¿ن اورکبھی بے بنےاد الزامات کی سےاست کرنےوالوں کے عزائم کوباشعور عوام نے ہر بار ناکام بناےا۔ شہباز شریف سے بحرین مےں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور اور غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کےاگےا۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے اے پی این ایس کے انتخابات میں نومنتخب عہدیداروں اور 20ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف مسلسل دوسری کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
شہباز شریف
کور کمانڈر لاہور کی ملاقات‘ آپریشن ردالفساد مزید تیز کرنے پر اتفاق‘ آگ اور خون کا کھیل بند کرا کے دم لیں گے شہباز شریف
Apr 01, 2017