لاہور( خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں رکاوٹیں نہ ڈالتی اور نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کرتی تو قیمتی انسانی جانیں بچ سکتی تھیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جانا چاہئے۔تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے پارا چنار کے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی ، ظہیر عباس کھوکھر، اعجاز ڈیال، جمشید اقبال چیمہ، مہر واجد عظیم ، خالد محمود گجر، خواجہ جمشید امام، عبدالکریم کلواڑ، فرخ جاوید مون اور میاں یامین ٹیپو تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری اظہار خیال کیا۔
” دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف بلا امتیاز آپریشن ہونا چاہئے“ پی ٹی آئی
Apr 01, 2017