پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کو چیئرمین این ڈی ایم اے، لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی کو چیئرمین پاکستان آرڈننس فیکٹری مقررکر دیا گیا ہے۔ اظہر صالح عباسی کو میجر جنرل کے عہدہ سے ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا ہے اور انہیں منگلا میں ون کور کا کور کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی اس سے پہلے کور کمانڈر منگلا تعینات تھے۔ اظہر صالح عباسی اس سے قبل وائس چیف آف جنرل سٹاف جی ایس برانچ جی ایچ کیو کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔