سوات (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز آج سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف آج کبل گراﺅنڈ پر ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ الیکشن 2018ءکے حوالے سے سوات میں آج کل سیاسی سرگرمیاںعروج پر ہیں جس کیلئے مسلم لیگ (ن) نے بھی اپنی تیاریاں تیز کرتے ہوئے کبل گراﺅنڈ پر جلسہ منعقدکیا جس میں مرکزی ، صوبائی قائدین اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام خصوصی شرکت کریں گے۔ جلسے سے پارٹی قائد کی بیٹی مریم نواز بھی خصوصی خطاب کریں گی۔
سوات/ جلسہ
سعودی عرب: موبائل فون پر میاں بیوی کی ایک دوسرے کی جاسوسی قابل سزا جرم قرار
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں منظور ہونے والے ایک نئے سائبر قانون میں میاں بیوی کا ایک دوسرے کی موبائل فون پر جاسوسی کو قابل سزا جرم قرار دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں میاں بیوی میں سے کسی ایک پردوسرے کی موبائل فون کی مدد سے جاسوسی ثابت ہونے پرکم سے کم ایک سال قید اور 500 ریال جرمانہ یا ایک ساتھ دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔ اس کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ اگر کوئی ایک دوسرے کے موبائل فون کے کوڈ کو اس کی مرضی کے خلاف کھول کر پرائیسوی میں مداخلت کرے۔اسی طرح آن لائن مواصلاتی رابطوں کے ذرائع کو ایک دوسرے کے لیے جاسوسی کے لیے استعمال کرنے کی بھی یہی سزا ہوگی۔
سعودی عرب‘ جاسوسی