;نگران وزیراعظم کی تقرری‘ شاہد خاقان‘ خورشید شاہ ملاقات 10 اپریل کو متوقع

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان نگران وزیراعظم کی تقرری کے لئے ناموں پر غور کے لئے ملاقات 10 اپریل کو متوقع ہے۔ قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں نگران وزیراعظم کے ناموں پر غور ہونے کا امکان ہے۔ متوقع ملاقات میں پیپلز پارٹی کی طرف سے نگران وزیراعظم کے لئے نام وزیراعظم کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
ملاقات/ امکان

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...