لاہور: پانچویں اور آٹھویں کے نتائج کا اعلان، 25لاکھ 49ہزار 680طلباءو طالبات کی شرکت

Apr 01, 2018

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایگزامینشن کمشن کے زیر اہتمام ہونیوالے پانچویں اور آٹھویں کے سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا امتحان میں مجموعی طور پر 25لاکھ 49ہزار 680طلبہ نے شرکت کی جس میں سے 14لاکھ 80ہزار 366طلبہ نے پانچویں جماعت کے امتحان میں شرکت کی جبکہ آٹھویں جماعت کے امتحان میں10لاکھ 69ہزار 314طلبہ نے شرکت کی پانچویں امتحان میں کامیابی کا تناسب 86.58فیصد رہا، آٹھویں جماعت کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 86.82فیصد رہا پانچویں کے امتحان میں گورنمنٹ ہائی سکول فیصل آباد کی طالبہ زینب اقبال اورحسن پبلک بوائز ہائی سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طالبعلم محمد حسیب نے 500نمبرز میں سے 494نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ،طارق پبلک ہائی سکول کرم پور وہاڑی کے طالبعلم محمد حسیب ،الفصیل گرائمر ہائی سکول فیصل آباد کے طالب علم صغیر رانا نے دوسری اور حافظ محمد اسجد بشیر، جام علی بخش، محمد حظیفہ، محمد آصف، شیراز علی اور ہادیہ رحمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آٹھویں کے امتحان میں غلام مجتبیٰ خالد اور اعجاز مقبول نے 496نمبر لے کر پہلی پوزیشن، محمد عطاءالرحمن نے 495 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور محمد ندیم، دائمہ طارق، حرابہ ساجد، زین احمد، یوسف الرحمن اور ایمان احمد نے 492نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں جماعت پنجم میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر5 گکھڑ کے سعد نے 473 نمبر لےکر مجموعی طور پر اول پوزیشن حاصل کی‘ مسلم ماڈل سکول سوہدرہ کی خدیجہ اعظم‘ گورنمنٹ گرلز سکول کلاسکے کی عائشہ اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول قلعہ دیدار سنگھ کے محمد رضوان نے برابر470 نمبر لےکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ عثمان گرلز سیکنڈری سکول پیپلز کالونی کی اقراءساجد رانجھا نے 468 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جماعت ہشتم میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ ورکرز ویلفیئر سکول گلشن کالونی کی خدیجہ عارف نے 477 نمبر لے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلاسکے کی عمارہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منچر چٹھہ کی کنزہ ایمان نے برابر475 نمبر لےکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلاسکے کی ماہم نور نے 471 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جماعت پنجم میں کل 53118 امیدواروں میں سے 45559 نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کی شرح 85.75 فیصد رہی۔ جماعت ہشتم میں 41014 میں سے 36446 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا تناسب88.86 فیصد رہا۔ سی ای او ایجوکیشن طارق محمود نے رزلٹ کے اعلان کے موقع پر بتایا کہ سرکاری سکولوں کے طلبہ کی طرف سے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنا خوش آئند ہے ۔انہوں نے بتایا کہ امتحانات کے انعقاد اورپرچوں کی مارکنگ کےلئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈی ای او سیکنڈری ڈاکٹر ذالفقار علی موہل ‘ فوکل پرسن افتخار احمد نت بھی موجود تھے۔ونیکے تارڑ کے نامہ نگار کے مطابق سنٹر آف اےکسی لےنس(دانش سکول) کی طالبہ جوےرےہ عثمان نے 487نمبر لےکر ضلع بھر مےں فسٹ، مہرےن صباءطالبہ دانش سکول نے 481نمبر لےکر ضلع بھر مےں سےکنڈ، عبدالحسےب صوفی فاﺅنڈےشن سکول نے 481نمبر لےکر سےکنڈ جبکہ سحر زبےر طالبہ سنٹر آف اےکسی لےنس(دانش سکول)اور عبدالرحمن طالبعلم صوفی فاﺅنڈےشن سکول فار بوائز دونوں نے بالترتےب 480نمبرحاصل کرکے ضلع بھر مےں تھرڈ پوزےشن حاصل کی۔ دوسری جانب جماعت پنجم کے امتحان مےں رابعہ مےمورےل پبلک ہائی سکول خانپور کے طالب علم محمد عبدالرحمن نے 477نمبر حاصل کرکے ضلع بھر مےں اول، نعمانہ شبےر طالبہ گورنمنٹ اےلےمنٹری سکول جہانگےر پورہ ونےکے تارڑ اور علی سرمد طالبعلم مونٹیسوری کڈز کےمپس حافظ آباد دونوں نے بالترتےب 469نمبر لےکر سےکنڈ جبکہ گورنمنٹ اےلےمنٹری سکول ٹھٹھہ اثالت ٹاہلی گوراےہ کے طالبعلم رضوان علی نے 468نمبر لےکر ضلع بھر مےں تھرڈ پوزےشن حاصل کی ۔
نتائج/ اعلان

مزیدخبریں