محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج اپنی 82ویں سالگرہ منائیں گے

Apr 01, 2018

لاہور ( این این آئی) پاکستانی ایٹم بم کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 82برس کے ہو گئے ، آج (اتوار ) یکم اپریل کو سالگرہ منائیں گے ۔ اس روز ان کے چاہنے والے خصوصی تقاریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936ءکو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے،وہ ایک نامور سائنسدان ہیں۔ انہوں نے مئی 1998 ءمیں بلوچستان کے شہر چاغی میں ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان پہلے اسلامی ملک کے طور پر سامنے آیا جو کہ ایٹمی طاقت سے مالا مال تھا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلال امتیاز اور پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیں۔ انہوں سائنسی، تحقیقی اور مختلف موضوعات پر سینکڑوں مضامین بھی لکھے ہیں۔ فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر

مزیدخبریں