نئی دہلی (نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوعہ مفتی نے پھر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کریں۔ ہمسائیوں کے ہاتھ امن کی کنجی ہے۔ کشمیری پنڈتوں کی تقریب میں اظہار خیال کرتے جنگ کوئی آپشن نہیں اس لئے مصالحت کی ضرورت ہے۔ ہمیں ہمسایوں سے گارنٹی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ اپنی سرزمین کا بھارت کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ الزام لگایا پاکستان کی طرف سے ریاست میں دہشت گرد آتے رہتے ہیں۔ آزادی کے نعرے کو تبدیل کرنے کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے۔ اگر سی پیک ممکن ہے تو ہم بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ لوگ ٹی وی پر نفرت پھیلانے والے پروگرام نہ دیکھیں۔ وار ہسٹریا پیدا نہ کیا جائے۔ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہئے۔ بے گھر پنڈتوں کے معاملات حل نہ کرنے پر معافی بھی مانگی۔ کیوں جموں و کشمیر وسط ایشیائی ممالک کا گیٹ وے نہیں بن سکتا۔ اگر نئے روڈ نکلتے ہیں تو آزادی کا نعرہ خودبخود بدل جائیگا۔
محبوبہ مفتی
;مودی پاکستان سے مذاکرات کریں: محبوبہ مفتی کا پھر مشورہ
Apr 01, 2018