آرنلڈ شوارزنیگر کی اوپن ہارٹ سرجری

Apr 01, 2018

ممبئی (آن لائن) معروف ہالی وڈ اسٹار اور امریکی ریاست کے کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوازینگر کو ایمرجنسی میں اوپن ہارٹ سرجری کے عمل سے گزرنا پڑا ہے۔ ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ میں ایک دوسری ویب سائٹ ٹی ایم زی کے حوالے سے بتایا گیا کہ اوپن ہارٹ سرجری کئی گھنٹے تک جاری رہی اور اس کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب اداکار دل کے کیتھیٹر والو بدلنے کیلئے ہسپتال میں داخل ہوئے تاہم اس میں پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں۔ لاس اینجلس کے کیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں نے دل کا والو بدلنے کے عمل میں پیچیدگی کے فوری بعد اوپن ہارٹ سرجری کی۔ اب آرنلڈ کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے تاہم اب تک ان کے ترجمان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
آرنلڈ/ ہارٹ سرجری

مزیدخبریں