ڈاکٹرعافیہ صد یقی

Apr 01, 2018

اللہ نہ کرے کہ میری یا آپ کی بیٹی اغوا ہو جائے۔ خدانخواستہ اگر یہ سانحہ بیت جائے تو انسان مسلسل عذاب سے گزرتا ہے۔ جیتا ہے نہ مرتا ہے حکمرانو! آپ کی رعیت بھی آپ کے لئے بمنزلہ اولاد ہے۔ اس ناطے ڈاکٹر عافیہ صدیقی آپ کی بھی بیٹی ہے۔ اس کے وارث کمزور و لاچار اور بے نیل و مرام سہی، مگر ریاستوں میں تودم ہوتا ہے پاکستان تو الحمداللہ عالم اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے اور دنیا کی ساتویں جوہری طاقت، تو کیا ہم امریکہ جیسے ’’حلیف ‘‘ سے اپنی اغوا شدہ بیٹی کی مراجعت کا معاملہ بھی طے نہیں کر سکتے؟ یقیناً ہم اس اہل ہیں۔ تو جناب بہت ہو چکی لیت ولعل، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ’’برآمدگی‘‘ اب ہو جانا چاہیے، جناب وزیراعظم ! اسے چیلنج کے طور پر لیجئے ، سر خروئی یقناً آپ کا مقدر بنے گی۔

مزیدخبریں