حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل پر توجہ دے

مکرمی! دی پنجاب پینشنرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے۔ اس کام کی بہتر کارکردگی کیلئے دفتر کا ہونا ضروری ہے۔ جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کے اپنے وسائل میں دفتر کے قیام اور اس کے اخراجات برداشت کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب خصوصی مہربانی فرما کر کوئی مناسب جگہ برائے دفتر الاٹ کر کے بزرگ نوازی فرمائیں۔ تا کہ ضروری کام احسن طریقہ سے انجام دیئے جا سکیں۔ حکومت پاکستان ان دنوں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں مصروف ہے۔ ارباب اقتدار سے اپیل ہے کہ درج ذیل گذارشات کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ (1)پنشن میں اضافہ حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے برابر کیا جائے۔ کیونکہ مہنگائی سے ہر طبقہ متاثر ہوتا ہے۔ (2)ہر پنشنرز کے پاس ضروری نہیں کہ اپنا مکان ہو بعض اوقات بیٹا یا بیٹی بھی اپنے ساتھ نہ رکھنے پر مجبور ہوتے ہیں لہٰذا حاضر سروس ملازمین کی طرح ہائوس رینٹ دیا جائے تا کہ کرایہ پر رہائش رکھ کر بقیہ زندگی باعزت گزار سکے۔ (3)عمر کے اس حصے میں پہنچ کر 99فیصد لوگ کسی نہ کسی مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ تشخیص اور دوائیں بہت مہنگی ہیں۔ میڈیکل الائونس بہت کم ہے۔ اسے سو فیصد بڑھایا جائے۔ (خالد اسلام صدر پنجاب پنشنرز ایسوسی ایشن)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...