مکرمی!دربار حضرت میاں شیرمحمد صاحب شرقپور شریف 1960ء سے محکمہ اوقاف حکومت پنجاب کے زیرانتظام ہے۔ دربار سے ملحقہ ایک مسجد بھی محکمہ اوقاف کے زیرانتظام ہے۔ جب زائرین دربار پر حاضری دیتے ہیں تو مسجد میں نماز پڑھتے ہیں۔ کچھ مفاد پرست لوگ مسجد ہٰذا کو گرا کر نئی جگہ پر مسجد تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ اس جگہ کی ملکیت اور قبضہ کے کیس مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔اگر مسجد مہندم کر دی گئی تو عقیدت مندوں کو نماز پڑھنے کی سہولت نہ رہے گی اور دلی دکھ ہوگا۔ مہربانی فرما کر مسجد ہٰذا کو محفوظ رکھنے کا حکم صادر فرمایا جائے تاکہ عقیدت مندوں کو سکون میسر ہو۔ (ملک محمد عارف چک4cc/3 منڈی فیض آباد ننکانہ صاحب)
محکمہ اوقاف دربار کی مسجد کو منہدم ہونے سے بچائے
Apr 01, 2018