لندن (نیٹ نیوز)بیلجئیم میں ایسٹر کے مناسبت سے چاکلیٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں چاکلیٹ سے بنائے جانوروں کے مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔منفرد نوعیت کے اس چاکلیٹی چڑیا گھر میں مختلف ممالک کے چالیس ماہر فنکاروں کے چاکلیٹ سے تیار کردہ پچاس سے زائد جانوروں کے مجسمے نمائش کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔