وزیراعظم ایک مجرم کا دفاع کر رہے ہیں ملاقات سوچی سمجھی سازش ہے: خالد محمود گجر

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ وزیراعظم مجرم کا دفاع کررہے ہیں اور چیف جسٹس کو دبائو میں لانا چاہتے ہیں، ملاقات سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، نوازاور زرداری دونوں کرپشن کنگ ہیں،کرپشن کا پیسہ اولاد کے نام بیرون ملک محفوظ کیا اور جھوٹ بولا، واجد ضیا ء کا بیان نوازشریف کیلئے کلین چٹ نہیں،نوازشریف پانامہ سے بچنے کیلئے ووٹ کے تقدس کا ڈرامہ رچارہے ہیں، نوازشریف کو جمہوریت میں کوئی دلچسپی نہیں، بادشاہت ختم ہونے پر واویلا کررہے ہیں،عوام کو مجھے کیوں نکالا سے نہیں مسائل حل ہونے سے غرض ہے، مریم نواز نے شوہر سمیت ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دس سال کے برطانوی ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کروایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...