لاہور (پ ر) گورنمنٹ ماڈل سکول شاہ محمد غوث دہلی گیٹ لاہور کا آٹھویں اور پانچویں جماعت کا شاندار رزلٹ۔ PEC کے سالانہ امتحان 2018ء میں آٹھویں کلاس کا رزلٹ 100 فیصد رہا۔ شاندار کارکردگی پر سکول کے ہیڈ ماسٹر اعجاز احمد شاہ نے اساتذہ اور بچوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ 100 فیصد رزلٹ سکول کے اساتذہ اور بچوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ آگے بھی ایسے ہی نتائج دیئے جائیں گے۔ سکول اور طالب علموں کو مزید بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔
آٹھویں اور پانچویں کے امتحانات میں ماڈل سکول شاہ محمد غوث دہلی گیٹ کا شاندار رزلٹ
Apr 01, 2018