روحانی پیشوا الشیخ یوسف ہاشم رفاعی کویت میں انتقال کرگئے

لاہور(خصوصی نامہ نگار )کویت کے مذہبی و سیاسی رہنما سابق وفاقی وزیر اور سلسلہ رفاعیہ کے عظیم روحانی پیشوا الشیخ یوسف ہاشم رفاعی رات کویت میں انتقال کرگئے۔ جن کی نماز جنازہ آج منصوریہ کویت میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں پاکستان سے رفاعی سلسلہ کے خلیفہ شیخ قاری محمد حسین رفاعی ، علامہ نثار لطیف الحبیب اور چئیرمین صوفی یوتھ پاکستان صاحبزادہ حافظ سلمان علی وفد کے ہمراہ ان کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ علامہ فاروق الحسن قادری ، صاحبزاد ہ نعیم عارف نوری، مفتی طاہر تبسم قادری، علامہ ڈاکٹر خادم حسین خورشید الاظہری، پیر سیّد وسیم الحسن شاہ، ملک محبوب الرسول قادری اور صاحبزادہ عثمان علی جلالی نے وفات پر اظہار تعزیت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...