پی آئی اے کی متوقع نجکاری کا نوٹس چیف جسٹس نے بھرتیاں روک دیں

Apr 01, 2018

کراچی (وقائع نگار) چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی آئی اے کی متوقع نجکاری اور اس کے منافع بخش روٹس دیگر ایئر لائنز کو دینے کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ کیا حکومت پی آئی اے کی نجکاری کرنا چاہتی ہے؟کیا پی آئی اے کے منافع بخش روٹس ایئر بلیو سمیت دیگر ایئر لائنز کو دیئے گئے ہیں، تاحکم ثانی پی آئی اے میں کوئی بھرتیاں نہ کی جائیں۔ یہ نوٹسز وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور چیئرمین پی آئی اے کو جاری کئے گئے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کرلی اور معاملے کی سماعت کو 9اپریل کو شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم جاری کیا۔
پی آئی اے/ نجکاری نوٹس

مزیدخبریں