نورپورتھل(نامہ نگار) ایک ماہ قبل گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی سولہ سالہ دوشیزہ ساٹھ سال کے خاوند کے ہاتھوں قتل ہوگئی۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق نواحی چک 53ڈی بی کی رہائشی پروین اختر نے کمر مشانی کے رہائشی عصمت اللہ خان سے والدین کی رضا مندی کے بغیر شادی کی جبکہ اس کے والد نور علی نے عصمت اللہ سمیت پانچ افراد کے خلاف تھانہ نورپورتھل میں بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا پولیس نے والد کی رپورٹ پر پروین کو برآمد کر کے علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا تو پروین نے اپنے خاوند کے حق میں بیان دے دیا تھا۔لیکن معززین علاقہ نے کوشش کی کہ پروین والدین کے گھر آ جائے اسی تنازعہ پر گزشتہ شب پروین اختر کے خاوند نے پستول سے فائر کر کے اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں خاوند سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیااور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش والد نور علی کے حوالے کر دی گئی۔ مقتولہ کو آبائی قبرستان چک نمبر 53ڈی بی میں سپرد خاک کر دیا گیا مقتولہ کی عمر 16سال جبکہ قاتل خاوند کی عمر 60سال بتائی گئی ہے