فلوریڈا نائٹ کلب فائرنگ واقعہ میں ملوث شخص کی بیوی باعزت بری

واشنگٹن(آن لائن)فلوریڈا نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث شخص کی بیوی کو اس الزام سے بری کردیا گیا ہے کہ انھوں نے اپنے شوہر کی مدد کی تھی۔ تقریباً 2سال قبل ہونیوالے اس حملے میں 49 افراد ہلاک ہوئے تھے۔جرم ثابت ہونے کی صورت میں 31 برس کی نور سلمان کو عمر قید کی سزا ہو سکتی تھی۔ ان پردہشت گرد عمل میں حملہ آور کی مدد کرنے،شریک جرم ہونے کا الزام تھا، انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے اور قانون کے نفاذ سے وابستہ اہل کاروں کے سامنے گمراہ کن بیانات دینے کے الزامات تھے۔ بارہ رکنی جیوری نے انھیں تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...