ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کے علاقہ ضلع شہید بے نظیر آباد سے تعلق رکھنے والے وجیہہ الدین سولنگی نے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ 1994 ء سے 2010 ء تک سابق صدر کی تحصیل میں واقع آبائی زمینوں پر ہاری رہا ۔ میرا خاندان ان کی 100 ایکڑ زمین کاشت کرتا تھا جس کا مجھے آج تک معاوضہ نہیں ملا ہے سال 2013 ء کے الیکشن کے موقع پر میں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 سے آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر عذرا افضل کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو مجھے ڈرایا دھمکایا گیا انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان چیف آف آرمی سٹاف اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے میرے 15 سالوں کا معاوضہ دلوایا جائے۔
بے نظیر آباد کے رہائشی کے آصف زرداری پر سنگین الزامات
Apr 01, 2018