اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسیحی برادری کے ایسٹر کے موقع پرضلع بھر میں سکیورٹی ہا ئی الرٹ کردی گئی گرجا گھروں سمیت وفاقی دارالحکومت میں ڈپلومیٹک انکلیو سمیت تمام اہم عمارتوں اور تنصیبات کے ارد گرد پولیس کا گشت بڑہا دیا گیا ہے آئی جی ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے متعلقہ پولیس افسران کو فول پروف سیکیورٹی کیلئے ہدایات جاری کردیں شہر بھر میں ایگل سکواڈ اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں جس کے مطابق تمام پولیس افسران الرٹ رہیں گے اوراپنے اپنے علاقوں میں واقع گرجا گھروں کی سکیورٹی تسلسل سے جاری رہے گی ایگل سکواڈ اور انسداد دہشت گردی فورس کے دستے گرجا گھروں کے گرد ڈیوٹی کریں گے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت رہے گی تمام زونز کے ایس پی اپنے ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو بریفنگ دے رہے ہیں جبکہ ایس ایچ اوز ڈیوٹی دینے والے عملے کو بریفنگ میں مصروف ہوگئے ۔