راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے بلیو ورلڈ سٹی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوے سکیم کے سپانسرز کو قانونی نوٹس جاری کردیاڈائریکٹر میٹرو پو لیٹن پلاننگ و ٹریفک انجینئر نگ جمشید آفتاب نے بتایا کہ اس غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے پلاٹوں کی خرید وفروخت کے بارے میں تشہیرکر کے چینی شراکت داری کے ذریعے یکم اپریل 2018ء سے لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی آر ڈی اے سے منظور شدہ نہیں ہے اس سلسلے میں مالکان سکیم کو قانونی نوٹس بھی دے دئیے گئے ہیںآر ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ این او سی کے بغیر آر ڈی اے کی حدود میں ہاؤسنگ سکیموں ، اپارٹمنٹ پراجیکٹس یا کمرشل عمارات کی ماریکٹنگ کمپنیوں ،ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں ، پرائیویٹ لیمٹیڈ کمپنیوں ،سول پروپرائٹر شپس وغیر ہ کے ذریعے مارکیٹنگ اور ڈیویلپمنٹ غیر قانونی ہے آرڈی اے ترجمان حافظ محمد عرفان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری نے جوڈائریکٹر جنرل آرڈی ہیںمیٹرو پو لیٹن پلاننگ و ٹریفک انجینئر نگ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی ہائوسنگ سکیموں، تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھیں۔
آر ڈی اے نے بلیو ورلڈ سٹی کو غیر قانونی قرار دیدیا،سپانسرز کو قانونی نوٹس جاری
Apr 01, 2018