بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کی کمیونسٹ پارٹی ( سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک اعلامیہ کے مطابق چین کو اب بھی اپنی غربت مٹائو مہم میں اب بھی کھٹن دشواریوں، فرائض اور چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اور اس جنگ کے مقابلے کے لیے مزید سخت کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔یہ اعلامیہ چین کی غربت مٹائو کارکردگی کے بارے میں سیاسی بیورو کے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کی شرکاء اجلاس نے اس ا مر سے اتفاق کیا کہ گزشتہ پانچ برسوںمیں چین کی غربت مٹائو کارکردگی میں فیصلہ کن پیشرفت ہوئی ہے۔ اور چین کو چاہیے کہ وہ آئندہ تین برسوں میں غربت کا کلی قلعقمع کردے۔ چین 2020تک غربت کے مکمل خاتمے کا ارادہ رکھتا ہے 2017کے وآخر تک 2012میں98.99ملین کے مقابلے میں غریب شہریوں کی تعداد 30.46ملین تھی۔
چین کو آئندہ تین برسوں میں غربت کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا : سیاسی بیورو
Apr 01, 2018