کابل(آن لائن)افغان حکام نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات اکتوبر میں منعقد کرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔افغانستان میں پارلیمانی اور علاقائی انتخابات گزشتہ 3 برسوں سے تاخیر کا شکار ہیں۔ ترجمان افغان الیکشن کمشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ عملدرآمد کیلئے ابھی کافی زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے،تاہم ہمارا کا ہدف ہے کہ یہ انتخابی مرحلہ جلد ہی منعقد کرا لیا جائے۔ افغانستان میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 2019میں ہو گا۔
افغانستان میں پارلیمانی انتخابات اکتوبر میں ہوں گے: الیکشن کمشن
Apr 01, 2018