اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت اور چین کے درمیان دوکلام سیکٹر میں کشیدگی بہت بڑھ گئی ۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق چین کی طرف سے دوکلام سیکٹر میں فوجوں کی تعیناتی اور عسکری سرگرمیوں میں اضافہ کا جواب دینے کیلئے بھارت نے پہاڑی علاقے داؤ دلویٰ اور لوہیت کی وادی میں بڑے پیمانے پر بھارتی فوجیوں کی تعیناتی ، پٹرولنگ کرنا شروع کر دی ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بھارتی فوجی افسر نے کہا ہے کہ ہم دوکلام میں کسی بھی چیلنج کامقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ بھارتی فوجی افسر نے دعویٰ کیا کہ وہ سترہ ہزارہ فٹ کی بلندی پر چینی فوج کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
دوکلام سیکٹر پرکشیدگی ، بھارت نے چینی سرحد پر مزید فوج تعینات کر دی
Apr 01, 2018