کراچی(سٹاف رپورٹر ) الیکٹرک کا سابق ملازم جمیل زاہد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج کررہا تھا،اس دوران میئر کراچی جو ایک مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہونے کے بعد جب باہر آئے اور میڈیا ٹاک شروع کی تو مذکورہ ملازم نے آگے آکر ان کا بازو پکڑنے کی کوشش کی ،میئر کراچی وسیم اختر نے اپنا بازوچھڑاتے ہوئے اسے پرے دھکیلا،اس دوران میئر کراچی کے اسٹاف نے ملازم کو پکڑ لیاجبکہ میئر کراچی وسیم اختر نے سکیورٹی سٹاف کو ہدایت کی کہ مذکورہ شخص پر تشدد نہ کیا جائے۔ اور اسے چھوڑ دیا جائے جبکہ میڈیا سے گفتگو میں زاہد جمیل کا کہنا تھا کہ وہ کے الیکٹرک میں ایسوسی ایٹ انجینئر تھا،2013میں برطرف کیاگیا۔ مسئلہ بتانا چاہتا تھا میئر سے بدتمیزی نہیں کی ۔