ایک دن میں 12کشمیریوں کی شہادت کی مذمت ،اقوام متحدہ گونگی بہری ہوچکی ہے، مشال ملک

 کشمیری حریت رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی مثال ایک جیسی ہے، اقوام متحدہ گونگی بہری ہوچکی ہے اس کو مظلوموں کی چیخیں سنائی نہیں دیتی۔فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف کشمیری رہنما مشال یاسین ملک کی زیرقیادت نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔احتجاجی ریلی کے بعد حریت رہنما مشال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل نے ظلم کی انتہا کردی ہے 15 افراد کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کردیا ہے۔مشال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ہماری چیخیں کیوں سنائی نہیں دیتی؟ اقوام متحدہ کے ارکان گونگے بہرے ہو چکے ہیں، بھارت اور اسرائیل کی ایک ہی پالیسی ہے۔کشمیری حیریت رہنما کی اہلیہ کا کہناتھا کہ کشمیر اور فلسطین میں کوئی زندگی محفوظ نہیں ، کشمیر میں نماز جنازہ پر شیلنگ کی جا رہی ہے، بھارت کی یہ کون سی جمہوریت ہے اور کون سی پالیسیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا انصاف مر گیا ہے اور ہم پر بربریت جاری ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ظلم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔ریلی میں شریک مظاہرین نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور سفاکیت کے خلاف کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن