پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر شدید مذمت

Apr 01, 2018 | 17:36

ویب ڈیسک

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو وحشیانہ انداز میں قتل کیا گیا۔بھارت کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی شہادت کے بعد انسانی حقوق چارٹر مذاق بن گیا ہے۔۔واضح رہے بھارتی فوج نے کشمیرمیں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سرچ آپریشن کے نام پر 12کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیاہے۔ جبکہ مظاہرین پر تشدد کرکے ایک شہید اور100سے زائد کشمیری زخمی کردیئے گئے ہیں۔حریت کانفرنس نے دو روزہ شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کردیاہے۔

مزیدخبریں