اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ماہ رمضان المبارک کے دوران صارفین کو 19 اشیاء ضروریہ پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء پر قیمتوں میں رعایت دی جائے گی رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آٹا، گھی، خوردنی تیل، چاول چینی، چائے، دالوں، بیسن، کھجوروں، دودھ اور مشروبات سمیت 19قسم کی مختلف کھانے پینے کی اشیاء پر 5 سے 50 روپے تک کی رعایت دے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج 2019کے لئے دو ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن رمضان المبارک میں صارفین کو 19 اشیاء پر سبسڈی دے گی
Apr 01, 2019