شعبہ آرکیالوجی جامعہ پنجاب نے ’’شورکوٹ ٹبہ‘‘ کی کھدائی کا آغاز کر دیا

Apr 01, 2019

لاہور (سٹاف رپورٹر)شعبہ آرکیالوجی جامعہ پنجاب نے محکمہ آرکیالوجی حکومت ِپنجاب کی اجازت وتعاون سے شورکوٹ ڈسٹرکٹ جھنگ میں واقع ’’شور کوٹ ٹبہ‘‘ کی پہلی باقاعدہ کھدائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ جگہ پنجاب کی قدیم ثقافتی تاریخ کے حوالے سے ایک منفرد اور اہم مقام رکھتی ہے۔ شعبہ آرکیالوجی جامعہ پنجاب کے اساتذہ ‘ ماہرین اور طلباء و طالبات پر مشتمل ٹیم ڈاکٹر اقبال چاولہ‘ ڈین فیکلٹی آف آرٹس و ہیومینیٹیز کے زیر سرپرستی اور ڈاکٹر محمد حمید ‘ انچارج شعبہ آرکیالوجی کے زیر نگرانی کھدائی میں مصروف ہیں۔ موجودہ سائنٹیفک کھدائی کا مقصد اس قدیم جگہ کی ثقافت اور تاریخ کا تعین کرنا ہے جس کے بعد اسکا چناب اور راوی کے علاقے میں واقع دیگر اہم قدیم جگہوں سے تعلق کا پتہ چلے گا۔

مزیدخبریں