لاہور( پ ر) ایمان و یقیں کا یہ عالم ہے کہ لوگوں کی اکثریت اس بات پر شاکی ہے کہ اولاد نہیں ہوتی ،کسی نے بندش کر دی، بچوںکی شادیاں نہیںہو رہیں کسی نے روک دی ہیں ،میرا کاروبار نہیں چل رہا کسی نے جادو کر دیا حالانکہ مسلمان کا تو ایمان یہ ہے کہ اللہ کے سوا نہ کوئی نفع پہنچا سکتا ہے نہ کوئی مصیبت دور کر سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مر کزی قائدتحریک دعوت توحید میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عامل یا جادو گر کی کیاحیثیت ہے کہ اللہ کے نظام میں مداخلت کرے یہ نظام انتہائی نازک اور پیچیدہ ہے کہ اسے وہ خود ہی جانتا ہے اور خود ہی چلا رہا ہے کسی دوسرے کے بس کی بات نہیں ۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ ہم مخلوق سے اس لیے ڈرتے ہیں کہ ہم نے اللہ کریم سے تعلق بنانے میں دیانتداری سے کام نہیں لیا جب اللہ اور اللہ کے نبیؐ سے تعلق کمزور ہو گا تو پھر ہم ہر اُس چیز سے بھی ڈریں گے جو خود محتاج ہے اس لیے ہم اپنی سوچوںاور وہم کو چھوڑکر اپنا رشتہ اللہ کریم سے مضبوط کریں آپ ؐ کی سنت خیرالانعام کو اپنی زندگی کے شعبے میں عملی طور پر لے کر آئیںیاد رکھیں جب یہ تعلق مضبوط ہو گا تو کوئی جادو، کوئی عامل، کوئی جن آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔