لاہور( نیوزرپورٹر )مسلم لیگی رہنما و ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہباز شریف پاکستان کی ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہیں ان کا وجود پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے اللہ تعالی نوازشریف اور شہباز شریف کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطا کرے ہمیشہ ان کے دور حکومت میں ہی پاکستان کو ترقی ملی ہے اور پاکستان کو بھی معاشی طور پراستحکام ملا ہے ۔ جب دونوں قائدین کے بارے میں فیصلہ آیا اور اس کے نتیجے میں ملک بھر میں جو جشن منائے گئے اس سے یہ بات سب کو سمجھ میں آجانی چاہئے کہ ہم ایسے ہی نہیں یہ بات کہتے ہیں کہ حقیقی لیڈر یہ دونوں بھائی ہی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم پہلے بھی یہ بات کہتے آئے ہیں اور اب بھی کہتے ہیں کہ کسی کی بھی صحت کو بنیاد بنا کر اپنی سیاست نہیں چمکانی چاہئے ۔
شریف برادران ملکی ترقی کیلئے لازم وملزوم ہیں:سیف الملوک کھوکھر
Apr 01, 2019