واشنگٹن (بی بی سی)کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے کے ملزم برینٹن ٹیرینٹ نے آسٹریا کی ایک انتہائی دائیں بازو کی جماعت کو 1500 یوروکا چندہ دیا تھا جس کے بعد آسٹریاحکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کوئی آسٹریا کا شہری تواس حملے میں ملوث تو نہیں تھا۔وزیر داخلہ ہربرٹ کِکل کے مطابق ملزم برینٹن ٹیرینٹ نے گزشتہ برس 27 نومبر سے 4 دسمبر کے دوران آسٹریا کا دورہ کیااور اب ان کے آسٹریا میں ممکنہ شدت پسندوں سے روابط کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس نے دائیں بازو کی جماعت آئڈینٹیریئن موومنٹ اِن آسٹریا (آئی بی او) کے سربراہ مارٹن سیلنر کے گھر کی تلاشی لی ہے۔