براٹیسلاوا(نیوز ڈیسک) سلواکیہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں پہلی بار ایک خاتون نے میدان مار لیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سلوواکیہ کے عوام نے آئندہ پانچ سال کے لیے ایک لبرل قانون دان خاتون زوزانا کپوٹووا کو صدر منتخب کرلیا ہے، وہ سلوواکیہ پہلی خاتون صدر ہیں۔سلوواکیہ کی غیر پارلیمانی جماعت پروگرسیو پارٹی سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ زوزوانا نے حکمراں جماعت کے حمایت یافتہ مروس سیف کووک کو شکست دی۔ خاتون صدر کو 58.3 فیصد ووٹ پڑے جب کہ ان کے مدمقابل مروس سیف کووک کو 41.7 فیصد ووٹ ملے۔سلوواکیہ کی نو منتخب صدر یورپی یونین مخالفت نظریات رکھتی ہیں جو کہ تیزی سے سلوواکیہ میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ نو منتخب صدر کی کامیابی میں یورپی یونین مخالف نظریات کے علاوہ حکمراں جماعت کی کرپشن کے خلاف عوام کا شدید غصہ بھی شامل ہے۔حکمراں جماعت کے خلاف عوامی غصے کو ہوا اس وقت ملی جب ایک سال قبل ہائی پروفائل کرپشن کیس کو ا?شکار کرنے والے صحافی کو ان کی منگیتر کے ہمراہ گھر میں قتل کردیا گیا تھا۔