کراچی(نیوز رپورٹر) معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ہمارے نوجوان محقق ہیروں کی مانند ہیں ،انہیں صرف تراشنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے زیر اہتمام منعقدہ ’’تھرڈ اورل پریزنٹیشن کمپٹیشن فار ایم فل اینڈ پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس ‘‘ کی اختتامی اور تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثناء پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 83ویں سالگرہ آج یکم اپریل بروز سوموار کو منائیں گے وہ یکم اپریل 1936ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے تھے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں ان کے مداح سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کریں گے جس میں ان کی ملک کے لئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور کیک کاٹے جائیں گے۔